چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا سپریم کورٹ میں آخری روز لیکن کسی بینچ کا حصہ نہیں، پھرآج کیا کام کریں گے؟ جانیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا سپریم کورٹ میں آخری روز ہے۔ 13ماہ سے زائد عرصے تک عہدے پر رہنے کے بعد آج ریٹائر ہو جائیں گے۔
ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس ہوگا، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سبکدوش چیف جسٹس کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیں گے۔ عشائیہ میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اوردیگرججز شریک ہوں گے۔
"آج نیو ز "کے مطابق سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری کردیا۔ عدالت میں7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی بینچ کا حصہ نہیں، ریٹائرمنٹ کے روز چیمبر ورک کریں گے۔
قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پرفل کورٹ ریفرنس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےآخری سماعت درختوں کی کٹائی سے متعلق کی دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ آخری روزبرداشت کرلیں۔
26 ویں آئینی ترمیم میں ماحولیات کے تحفظ کی شق شامل کرنےکے اقدامات کوسراہا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے 10 مقدمات کی سماعت کی۔ 4 مقدمات کا فیصلہ کیا جبکہ4ملتوی کردیئے۔
ایک مقدمے میں وکیل فاروق ملک نے آخری روز ہونے کا یاد دلایا تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے زندگی رہی تو آپ سے ملاقات ہوگی۔