ریسات کو چیلنج کیا گیا تو تمام سیاستدان دفاع کیلئے ایک پلیٹ فارم پر ہونگے: خورشید شاہ

ریسات کو چیلنج کیا گیا تو تمام سیاستدان دفاع کیلئے ایک پلیٹ فارم پر ہونگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (آن لائن) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کے سامنے موثر طریقے سے پیش کیا ۔ جنگ اتنی آسان نہیں، بھارت ذہن نشین کرلے اگر جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ روانگی سے قبل وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے لینا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم نے ٹھیک تقریر کی اور مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے موثر طریقے سے پیش کیا پاکستان کے پاس مستقل وزیر خارجہ نہیں ہے دو مشیر کام کر رہے ہیں مستقل وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے دفتر خارجہ کو مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے رکھنا چاہیے مگر سوال یہ ہے کہ ہمارا دفتر خارجہ کیا کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو کسی خوشی فہمی میں نہ رہے جنگ اتنی آسان نہیں ہے بھارت کو ذہن نشین کر لینا چاہئے بھارت نے اگر بھارت کے خلاف جارحیت کی تو منہ کی کھانا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ ریاست کو کسی بھی قسم کا چیلنج ہوا تو ملک کے تمام سیاستدان ایک پلیٹ فارم پر پاکستان کے دفاع کے لئے کھڑے ہوں گے ۔