ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کامعاملہ،ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کامعاملہ،ہائیکورٹ نے فیصلہ ...
ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کامعاملہ،ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کو بڑی خوش خبری مل گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعیناتی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کودرس قرار دے دیا۔ابرار الحق کی تعیناتی کیخلاف سٹے آرڈر بھی خارج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ڈاکٹر سعید الہٰی نے ابرار الحق کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کی تھی جسے اب مسترد کردیاگیاہے۔
اس سے قبل اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست پر سماعت کی تھی اور فریقین کے وکلاکو سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

مزید :

اہم خبریں -