پاکستا ن کا شہری کی واپسی کیلئے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی شہری کی رہائی کے آرڈر کیلئے بھارتی وزارت خارجہ سے باضابطہ رابطہ کر لیا۔کرناٹک ہائیکورٹ نے نومبر میں پاکستانی شہری کو ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستانی ہائی کمیشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ سے ریلیز آرڈر کا انتظار ہے، ریلیز آرڈر ملتے ہی فہد کے سفری دستاویزات تیار کرلیے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن فہد کی وطن واپسی میں مکمل مدد کرے گا، محمد فہد 18 سال بھارتی جیلوں میں رہ کرگزشہ ماہ عدالت سے باعزت بری ہوا ہے۔محمد فہد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت سے اپیل ہیکہ میرے سفری دستاویزات تیار کروادے تاکہ میں وطن واپس آسکوں۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کا نوجوان محمد فہد 2006 میں تقریبا 24 سال کا تھا کہ گریجویشن کے بعد اسے اپنی بوڑھی دادی سے ملنے کی خواہش وزٹ ویزے پر بھارت لے گئی تھی۔
پاکستانی کی واپسی