میلسی بارالیکشن، صدارت کی سیٹ پر دو امیدوار آمنے سامنے، کانٹے دار مقابلہ متوقع
میلسی (نامہ نگار)میلسی بار میں الیکشن سرگر میاں عروج پر پہنچ گئیں دو گروپ نے اپنے چار چار امیدواروں کو سٹکرز کے ذریعے بار کے اراکین تک پہنچایا۔گذشتہ سال کے صدور کے امیدوار زاہد خان کھچی اور قمر عباس ہاشمی جن کے نتائج میں 29ووٹ کا کم فاصلہ تھا جبکہ چیرمین الیکشن بورڈ میاں محمد اقبال کے مطابق کل وو(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
ٹ 539ہیں کی تعداد کو سامنے رکھتے ہوئے اس بار اس نشست پر کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ خالد خان فرینڈز وکلا اتحاد اور لائرز گرینڈ الائنس کے امیدواران کے علی الترتیب یہ متفقہ امیدواران قرار ڈیے گئے ہیں۔جو الیکشن 2025-26 کے میلسی کے امیدواران ہیں۔صدارت پر قمر عباس ہاشمی اور زاہد خان کھچی۔جنرل سیکرٹری پت چوہدری لیاقت علی گوجر اور انعام اللہ ممتاز خان بلوچ عرف گوشی خان۔نائب صدارت کے لیے قیصر عباس تھہیم اور میاں ثقلین فدا مترو۔جوائنٹ سیکرٹری کے لیے اظہار حسین خان لنگاہ اور میاں عمر تیمور کے درمیان مقابلہ ہو گا۔لائرگرینڈالائنس نے فنانس سیکرٹری کے امیدوار محمد خان جوئیہ کو نامزد کر دیا ہے دیگر کسی گروپ نے ابھی تک اس عہدے کے لیے امیدوار نامزد کر نا ہو۔آزاد گروپ نے صدر پر رامحمود الر حمن اور جنرل سیکرٹری پر مس اقصی حنا مترو کو ابھی نامزد کیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جوڑ توڑ کے ماہر سردار نور احمد خان ملیزئی لائرز گرینڈ الائنس اور سید شبیر حسین کاظمی خالد حیات خان وکلا اتحاد گروپ کو حاصل ہیں جو اس سلسلے میں سخت محنت کر رہے ہیں