سرائیکی صوبے کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرینگے، عبدالقادر گیلانی

سرائیکی صوبے کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرینگے، عبدالقادر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شجاع آباد (سٹی رپورٹر) سید عبدالقادر گیلانی نے سرائیکی رہنماپاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس سے انکی رہائش گاہ  پ پرملاقات کی  انہوں نے کہا کہ ہم سرائیکی وسیب صوبے کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں سرائیکی وسیب کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبے کی بات کرتا ہوں یعنی مطالبہ کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اس سے قبل مخدوم سید یوسف رضا گیلانی صاحب کے وزیراعظم کے دور میں سرائیکی وسیب کیلئے علیحدہ صوبہ کا سینٹ سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئینی بل پاس ہو چکا ہے جس کا ملک اللہ نواز وینس نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرائیکی وسیب نے(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)

 ہمیشہ پیپلز پارٹی کو الیکشن میں کامیاب کرایا اور  سرائیکی وسیب خاص طور پر پاکستان سرائیکی پارٹی مطالبہ کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں سرائیکی صوبے کا بل پیش کرے اور تمام پارٹیوں کو صوبہ سرائیکیستان کے قیام کیلئے قائل کرے صوبہ سرائیکیستان کے قیام سے صوبوں کی آبادی میں توازن پیدا ہوگا اور چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کا نعرہ برابری برابری کی تکمیل ہوگی اور تمام صوبوں کو برابر کے حقوق ملیں گے۔