پی ایم ایس دوسرا مرحلہ،18جنوری سے امتحان شروع

  پی ایم ایس دوسرا مرحلہ،18جنوری سے امتحان شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ایم ایس دوسرے مرحلے کے امتحانات 18 جنوری سے شروع ہوں گے,پنجاب پبلک سروس کمیشن نے عارضی شیڈول جاری کر دیا جس کے  مطابق پی ایم ایس لازمی مضامین کے امتحانات 18 جنوری سے 20 جنوری تک ہوں گے،پی ایم ایس اختیاری مضامین کے امتحانات 25 جنوری سے 3 فروری تک ہوں گے،پی ایم ایس کی 67 اسامیوں کیلئے21 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دیں جنرل نالج کے پیپر میں پاس امیدوار ہی دوسرے مرحلے میں امتحانات دے سکیں گے،لاہور سمیت 7ڈویژنز میں امتحانات لئے جائیں گے۔