ایل پی جی فروخت،مقدمہ میں ملوث12دکانداروں کورہا کرنیکا حکم
ملتان(خصو صی پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پابندی کے باوجود بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کرنے کے مقدمہ میں (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)
ملوث 12 دکاندار ملزموں کو 30،30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ ممتاز آباد، جلیل آباد، بی زیڈ، نیو ملتان، سیتل ماڑی، الپہ اور قادر پور راں میں درج مقدمات میں بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہونے والے دکاندار ملزموں احتشام، ارشد، اسد، خضر، کامران، ناصر، عامر، وارث، سجاد،علی شیر، زاہد اور اصغر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔