قصبہ کالا، تین سالہ بچہ200فٹ گہرے بور میں گر کر جاں بحق
قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان)نواحی قصبہ کالا کالونی میں بچہ پانی کے بور میں گر کر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر15صفحہ7پر)
ڈیرہ غازی خان کے نواحی قصبے کالا کالونی کی بستی حسانی کھوسہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ پانی کے 200 سو فٹ گہرے بور میں غلام عباس حسانی کھوسہ کا 3 سالہ بچہ گر گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر آپریشن کرتے ہوئے بچے کو نکال لیا، تاہم بچہ جانبحق ہوگیا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لیکن بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقامی افراد نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔