مظفر گڑھ، بااثر افراد کا دھاوا، متعدد گھر مسمار، ملبہ بھی چوری
مظفرگڑھ(خبرنگار)مظفرگڑھ میں رہائشی کالونی بنانے کے لیے بااثر قبضہ مافیا نے کئی غریب افراد کے گھر گرادئیے اور گھروں کا ملبہ چوری کرکے انھیں دربدر کردیا،،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا اور بھاری مشینری بھی قبضے میں لے لی.مظفرگڑھ کے علاقے خانپور بگا شیر میں رہائشی کالونی بنانے کے لیے بااثر افراد نے 8 کئی غریب شہریوں کے(بقیہ نمبر16صفحہ7پر)
گھر گرادئیے.پولیس کیمطابق گھر گرانے کے بعد گھروں کا ملبہ بھی چوری کرلیا گیا،،شہریوں کی شکایات پر ڈی ایس پی سٹی طاہر اعجاز نے تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کی،،پولیس ترجمان کیمطابق کارروائی کے دوران قبضہ مافیا کے 2 افراد گرفتار کرکے بھاری مشینری بھی تحویل میں لے لی گئی،،تھانہ صدر میں قبضہ مافیا کے 10 افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔