ڈہرکی، ڈاکو متحرک، اغواء واقعات میں اضافہ، شہری خوفزدہ
ڈہرکی (نامہ نگار)ڈہرکی سے اغوا ہونے نوجوان بازیاب نہ ہو سکے جبکہ اوباڑو سے مزید تین افراد اغوا ہوگئے اوباڑو کے قریب گاں لانگھو میں جرائم پیشہ افراد نے جام بھمبو پٹرول پمپ پر حملہ کر کے 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کر کے لے گئے مبینہ طور پر اغوا ہونے والوں میں ارباب ملک، شعبان پنہور مبین چاچڑ بھی شامل ہیں جبکہ پہلے ہی راجڑی برادری کے دو افراد ڈاکوں کے چنگل میں ہیں ایسی اطلاع پر پولیس نے اوباوڈو پہنچ کر ناکہ بندی کر دی اوباڑو (بقیہ نمبر18صفحہ7پر)
میں تین افراد کے اغوا کی خبر کے بعد علاقے میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے نئے آنے والے ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو بھی ضلع بھر میں امن قائم نہ کر سکے جبکہ اغوا برائے تاوان اور چوریوں کی واردات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔