سوئی گیس ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن، متعدد کنکشن منقطع
ملتان(نیوز رپورٹر)سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور (بقیہ نمبر19صفحہ7پر)
غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کاروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 01 ڈومیسٹک میٹر جو کہ کمرشل استعمال کر رہا تھا منقطع کر دیا گیا۔ 01 میٹر جو کہ غیر قانونی طور پر ایک گھر سے دوسرے گھر پر منتقل کیا ہوا تھا, قبضہ میں لے لیا گیا۔ 02 میٹر جو کہ صارفین نے اتار کر رکھے ہوئے تھے ریکور کر لئے گئے تاکہ غیر قانونی طور ر استعمال نہ ہوسکیں۔ تمام منقطع شدہ میٹروں کے صارفین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، جبکہ غیر قانونی طور پر منتقل شدہ میٹر کی وجہ استعمال کنندہ صارف کے خلاف FIR کے اندراج کے لئے کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ اس کے علاہ ٹاسک فورس کی ٹیموں نے اپنی مختلف کاروائیوں میں 70 صارفین کو بھی چیک کیا۔