میلسی،جرم ثابت، منشیات فروش کو9 سال قید،1لاکھ جرمانہ ادا کرنیکا حکم

      میلسی،جرم ثابت، منشیات فروش کو9 سال قید،1لاکھ جرمانہ ادا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد عرفان نسیم تارڑ نے جرم ثابت ہس جانے پر منشیات فروش کو نو سال قید اور ایک لاکھ روپے جر مانے کی سزا سنائی۔استغاثے کے مطابق فدہ ٹان کے نیاز حسین دایا کو مخبری پر سٹی پولیس (بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

نے گرفتار کر کے ایک کلو 420 گرام چرس برامد کر کے مقدمہ نمبر878/23زیر دفعہ نائن ون تھری سی درج کر کے چالان عدالت پیش کیا جہاں وکیل استغاثہ نے ٹھوس شواہد اور دلائل کے ساتھ کیس ثابت کیا جبکہ وکیل صفائی ملزم کی بے گناہی ثابت نہ کر سکا۔جس پر ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد  عرفان نسیم تارڑنے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو نو سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔