نیب کے متبادل قانون لاناہمارے دائرہ اختیارات میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

نیب کے متبادل قانون لاناہمارے دائرہ اختیارات میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ
نیب کے متبادل قانون لاناہمارے دائرہ اختیارات میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا نیب کے متبادل قانون لاناہمارے دائرہ اختیارات میں ہے، نیب اور ایف آئی اے کاقانون وفاق نے پاس کیا، چیئرمین کی تعیناتی میں حکومت کاکوئی کردارنہیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا پہلے ہمیں بدنیت،پھرکہاجاتا ہے وفاق کےخلاف ہیں، سپیکرسمیت پورے ہاؤس کوبدنیت کہاگیاگورنر کے پیغام کے بعد اسمبلی بل کو دوبارہ پاس کرچکی ہے،ہم نے چیئرمین کی تعیناتی کےلئے 6 رکنی کمیٹی بنانے کا کہا ہے6 ارکان کوسندھ اسمبلی سے منتخب کیاجائےگا،کمیٹی میں سپیکر اور ارکان اسمبلی بھی شامل ہونگے،میں وفاق پرآپ سے کئی زیادہ یقین رکھتاہوں،انہوں نے کہا وفاقی وزیرکوکالعدم تنظیموں کے نام د یئے تھے کیا وفاقی حکومت کیلئے کھلی چھٹی ہے ،نیب کسی چیز پر ہاتھ ڈال دے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتے ،آر او پلانٹس کو نیب نے کلین چٹ دی ہے ، ٹریکٹراسکیم میں بھی غبن ثابت ہوا، واٹرکمیشن چل رہاہے،عدالت جوکہے گی کریں گے۔

مزید :

کراچی -