فیسیلیٹیشن آن ویلزٹریفک پولیس کی قابل تحسین سروس ہے: طلال چودھری

فیسیلیٹیشن آن ویلزٹریفک پولیس کی قابل تحسین سروس ہے: طلال چودھری
فیسیلیٹیشن آن ویلزٹریفک پولیس کی قابل تحسین سروس ہے: طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ فیسیلیٹیشن آن ویلز ٹریفک پولیس کی قابل تحسین سروس ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں فیسیلیٹیشن آن ویلز سروس کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سروس وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ویژن کے تحت شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا، تجدید اور لرنر پرمٹ جیسی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سہولت اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور تجارتی مراکز میں فراہم کی جا رہی ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی قابلِ تحسین ہے، یہ اقدام عوام کو سہولت فراہم کرنے اور گورننس کے جدید اصولوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں میں ایسی مزید عوامی سہولتیں متعارف کروانے کیلئے کام جاری ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی مکینک آن ویلز سروس بھی قابل تعریف ہے۔
طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مکینک آن ویلز سروس مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کو فوری مدد فراہم کر رہی ہے، شہری ان جدید سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، شہری ان سہولیات سے مستفید ہونے کے لئے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔