کالج کی لڑکی نوجوان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوگئی، جنسی تعلق بھی قائم کرلیا، لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو ہوش اُڑگئے، وہ لڑکا نہیں تھا بلکہ۔۔۔

کالج کی لڑکی نوجوان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوگئی، جنسی تعلق بھی قائم کرلیا، ...
کالج کی لڑکی نوجوان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوگئی، جنسی تعلق بھی قائم کرلیا، لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو ہوش اُڑگئے، وہ لڑکا نہیں تھا بلکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(نیوز ڈیسک)پیار محبت کی کہانی میں دھوکے اور فریب کا ذکر بکثرت آتا رہتا ہے مگر ایسے دھوکے کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا جو ایک برطانوی لڑکی نے ایک اور لڑکی کے ساتھ کر ڈالا۔ اس مکار لڑکی نے پہلے تو لڑکے کا روپ دھار کر سادہ لوح لڑکی سے دوستی کی اور پھر دھوکے بازی کی حد کر دی کہ مصنوعی عضو سے اس کے ساتھ جسمانی تعلق بھی استوار کرتی رہی۔
دی گارڈین کے مطابق دھوکے باز 27سالہ لڑکی گیل نیولینڈ کو ستمبر 2015 میں مجرم قرار دے کر آٹھ سال قید کی سزاسنائی گئی تھی لیکن گزشتہ سال اس کی اپیل منظور ہونے کے بعد اسے رہائی مل گئی۔ مانچسٹر کراﺅن کورٹ میں اس رہائی کے خلاف اپیل کی گئی اور مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوئی۔ ایک بار پھر عدالت نے ملزمہ کو جعلسازی اور زیادتی کی مجرم قرار دیتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ جب عدالت نے دوبارہ اسے جیل بھیجنے کا حکم سنایا تو وہ چیخنے چلانے لگی اور اپنے پاﺅں زمین پر پٹخ کر ”نو!نو!“ کہتی رہی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ 2011میں گیل نے سوشل میڈیا پر کائی فورچون کے نام سے ایک جعلی مردانہ پروفائل بنایا اور یونیورسٹی آف مانچسٹر میں پڑھنے والی ایک لڑکی کو اس جعلی پروفائل کے ذریعے دھوکا دے کر اپنی دوست بنا لیا۔ جب ان کی پہلی ملاقات ہوئی تو وہ اپنے بال کٹوا کر اور مردانہ روپ دھار کر لڑکی سے ملی اور اسے بالکل شک نہیں ہونے دیا۔
یہ ملاقاتیں جاری رہیں اور معاملہ آگے بڑھتا چلا گیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ جب اُن کے درمیان جسمانی تعلق کا مرحلہ آئی تو کائی نے اسرار کیا کہ وہ اپنی آنکھوں پر پٹی باندھے، لیکن اُس وقت وہ سمجھ نہیں پائی کہ وہ ایسا کیوں چاہتی تھی۔ بعد میں بھی اس نے یہی سلسلہ جاری رکھا اور مصنوعی عضو سے اُس کے ساتھ تعلق استوار رکرتی رہی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اگر اسے جعلسازی کا علم ہوتا تو وہ کبھی اس کے ساتھ دوستی نہ کرتی۔ گزشتہ جمعرات کے روز عدالت نے مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد گیل کو ایک بار پھر چھ سال کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -