گورنر پنجاب 28 اپریل تک حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے فوری اقدامات کریں ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

گورنر پنجاب 28 اپریل تک حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے فوری اقدامات کریں ، لاہور ...
گورنر پنجاب 28 اپریل تک حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے فوری اقدامات کریں ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گورنر پنجاب  28 اپریل تک حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب  پابند ہیں کہ وہ آئین کے مطابق حلف لیں ،گورنر پنجاب حلف لینے سے متعلق اقدامات کریں اور اگر کسی وجہ سے وہ خود حلف نہیں لے سکتے تو کسی کو نامزد کریں  ، گزشتہ  25 روز سے صوبہ بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا ہے جو تشویشناک ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق  عدالت نے گورنر پنجاب کی درخواست مسترد کر دی جس میں کہا گیا تھا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آئین و قانون کے مطابق نہیں ہوا تھا۔عدالت نے فیصلے کاپیاں صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو ارسال کرنے کا حکم دیا۔