ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن‘ 326 فوڈ پوائنٹس کو نوٹس
ملتان(سپیشل رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 456 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر326فوڈیونٹس کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
کیے گئے۔اس کے علاوہ اچار،مربہ جات یونٹس، کریانہ سٹورز،سوئیٹس اینڈ بیکرز،ڈرنک کارنرز سمیت 32فوڈ یونٹس کو سیل کیاگیا۔دوران چیکنگ 16ہزار کلو زائدالمعیاد مینگو پلپ، 990خراب انڈے،60کلو ملاوٹی مرچیں تلف،650کلو میدہ، 600کلو آٹا، 200کلو چینی، 130لیٹر ینسڈ آئل، 864خالی بوتلیں برآمدکی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں ناقابل سراغ اجزاء سے پاپڑ تیار کرنے پر طفیل کچا پاپڑ فیکٹری، بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر یونس پولٹری شاپ،گٹکا فروخت کرنے پر اللہ اکبر ڈرنک کارنرکو سیل کیاگیا۔اس کے علاوہ بہاولپور میں وسیب میلہ ریسٹورنٹ فریزرز میں مردہ حشرات پائے جانے،بہاولنگرمیں الحبیب آئس فیکٹری کو پراسیسنگ ایریامیں چھپکلیاں پائے جانے، مظفر گڑھ میں شالیمار پیکل یونٹ،سپر فریش فوڈپیکل یونٹ کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، پھپھوندی لگا اچار پائے جانے، فرش پر گندا پانی کھڑا ہونے پر سیل کردیاگیا۔ مزیدملتان میں شاہ جی سوڈا واٹر، شبیر احمد لیمن فیکٹری، لودھراں میں عزیز سوڈا واٹر، اوکاڑہ میں عارف سوڈا واٹر کو مس برانڈنگ کرنے،کیمیکل ڈرم کا استعمال کرنے،واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ نہ ہونے، ایکسپائرڈ فلیورز کا استعمال کرنے پرسوڈا واٹر فیکٹریز کو سربمہر کیا گیا۔مزید اوکاڑہ میں رفیع ملک شاپ، بسم اللہ بیکری اینڈ جنرل سٹور،لودھراں میں خدا بخش بیکری کو گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اورصفائی بہتر نہ ہونے پر فوڈ یونٹس کو سیل کیا گیا۔ڈی جی خان میں ندیم جوس کارنر، غلام شبیر جوس کارنر، ساجد کریانہ، ہاشم کریانہ، اقبال کریانہ، منطور سوئیٹس، طارق سوئیٹس، لیہ میں الندیم سوئیٹس اینڈ بیکرز، الجنت ہوٹل، راجن پور میں ایم ایف سی،راجن پور میں نیو پاکستان بیکری، بہاولپور میں الشمس کریانہ سٹور، شاہد کولڈ کارنر، عابد سپر سٹور،رحیم یار خان میں جے ڈی ڈبلیو ٹریڈرز،اختر کریانہ سٹور، ڈی جی خان میں نواز عطاء چکی کوگزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، زائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیاگیا۔ البیک ریسٹورنٹ، شاہزیب فالودہ آئسکریم کو لائسنس فیس ادا نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیاگیا۔ مزید براں ملتان میں 148ساہیوال 93،بہاولپور میں 112اور ڈی جی خان 93 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ملتان میں 26، ساہیوال میں 12، بہاولپورمیں 11 اور ڈی جی خان میں 07فوڈ یونٹس کو 405,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے
سیل