موسم سرما کی چھٹیاں،ریلوے کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ
ملتان (سٹی رپورٹر)موسم سرما کی چھٹیوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ،ریلوے آمدنی بھی بڑھنے لگی۔گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5ماہ اور10روز کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 11ارب 9کروڑ روپے زائد آمدنی حاصل ہوئی ،35دنوں میں ریلوے کو 9ارب 76کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی، جبکہ15نومبر سے 21دسمبر کے دوران ریلوے کو ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی۔اس سے قبل ریلوے کو ماہانہ اوسط آمدنی ساڑھے 6ارب ریکارڈ کی گئی،جولائی 2023 تا 10دسمبر 2023 تک 35ارب 63کروڑ رو(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
پے آمدنی ہوئی جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 24ارب 53کروڑ روپے آمدنی ہوئی تھی۔
ریلوے آمدن