عدالت کا حکم، اشتہاری ملزمان کا غذات نامزدگی جمع نہیں کر اسکتے: محسن نقوی
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اورلاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری 31جنوری تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے آج اڈہ پلاٹ رائیونڈ پہنچے اور لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے اڈہ پلاٹ رائیونڈ سے مراکہ ملتان روڈ تک 8 کلو میٹر طویل پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور پورے روٹ پرجاری کاموں اورزیر تعمیر پلوں پرجاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں۔وزیر اعلی نے پتھر ڈالنے کے کام کا جائزہ لیا۔ایف ڈبلیو اوکے کرنل جمال اور کرنل احمد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیرصدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں منعقدہ اجلاس میں منصوبے کے امور سے متعلق آگاہ کیا گیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔انشاء اللہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ 31جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے کو اعلی معیار کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایس ایل تھری،گوجرانوالہ ایکسپریس وے اور بند رورڈ پراجیکٹس بہت اہمیت کے حامل ہیں۔دن رات کی محنت اور وقت سے لڑکر بہترین معیار کو برقراررکھتے ہوئے پراجیکٹس مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق اشتہاری ملزمان کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرا سکتے۔یقین رکھیں،شفاف اور آزادانہ الیکشن کرائیں گے۔اگر الیکشن کے حوالے سے کوئی ایشو سامنے آیا تو حل کے لئے الیکشن کمیشن سے پہلے ہم ایکشن لیں گے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ مصنوعی بارش برسانے کے لئے ساز گار بادل درکار ہیں۔سموگ کے تدارک کیلئے جو بھی انسانی بس میں ہوا کریں گے۔کوشش ہے اچھے طریقے سے مسائل حل کرائے جائیں۔مزار بی بی پاکدامن کا 97فیصد کام مکمل،مزار کو 31دسمبرسے قبل زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کی تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اورجاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزارکے مرکزی حصے اور گنبدوں کے فنشنگ ورک اور تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ دئیے جلانے کے لیے علیحدہ جگہ مخصوص کی جائے اور مزار کے مرکزی حصے میں خوبصورت لائٹس لگائی جائیں۔سموگ میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کے بعد وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا ایک اور اہم اقدام۔وزیراعلی محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے چین کے ماہرین ماحولیات کی خصوصی ٹیم اگلے ہفتے لاہور آئے گی۔وزیراعلی محسن نقوی نے سموگ بڑھنے کی اصل وجوہات سامنے لانے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پاس سموگ بڑھنے کی وجوہات کی مستند ریسرچ ہی نہیں۔ہم صرف سنی سنائی باتوں اور قیاس آرائیوں کے ذریعے سموگ پر قابو نہیں پا سکتے۔عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے مستند ڈیٹا سے ہی سموگ سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے غیرمعیاری پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ غیرمعیاری پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والوں کے لئے بلاامتیاز کارروائی کرے۔
محسن نقوی