رواں سال سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف59 ہزار 775 کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

رواں سال سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف59 ہزار 775 کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ ...
رواں سال سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف59 ہزار 775 کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف   نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور لڑ رہی ہے ، اس میں بیش بہا قربانیاں دیں، رواں سال سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف 59 ہزار 775 کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے، اس دوران 925 دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصل جہنم کیا گیا جبکہ سینکڑوں گرفتار کئے گئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پریس کانفرنس میں کہناتھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مارے جانے والے یہ دہشتگردوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے 169 سے زیادہ آپریشنز افواج پاکستان ،انٹیلی جنس پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سرانجام دے رہے ہیں۔بر وقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا گیا، دشمن کے نیٹ ورکپ پکڑنے میں اہم کامیابیاں ملیں، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ، ان آپریشن کے دوران 73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔مارے جانے والے دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کا سرغنہ میاں سید عرف قریشی استاد، مردان کا محسن قادر، عطاء اللہ عرف مہران جو کہ سوات میں سفارتکاروں میں حملے میں ملوث تھا، علی رحمان اور ابو بحییٰ شامل ہیں، اس کے علاوہ بلوچ دہشتگردوں کے انتہائی مطلوب سرغنہ ثناء عرف بڑو، بشیر عرف پیر جان، نیاز عرف گمان، ظریف شاہ جہاں، حضرت علی ، لاک جان جہن واصل ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی میں ملوث 27 افغان دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔