شہد کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آج بھی آپ کو معلوم نہیں

شہد کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آج بھی آپ کو معلوم نہیں
شہد کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آج بھی آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک)ہر گھر میں شہد ضرور کھایا جاتا ہے جس کی وجہ اس کا مزیدار ذائقہ اور اس کے فوائد ہیں۔قدرت نے اس خوارک میں اس قدر فائدے رکھے ہیں جن کا انسان کو احساس بھی نہیں ہے۔آئیے آپ کو شہد کے ایسے ہی فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کھانسی کے لئے
اگر آپ اپنی کھانسی کی وجہ سے پریشان ہیں اور روز روز کھانسی کے شربت پی کر تنگ آچکے ہیں تو پریشان مت ہوں۔آپ کو چاہیے کہ شہد کا استعمال کریں اور اس مصیبت سے نجات پالیں۔اس کے استعمال سے نہ صرف آپ کی کھانسی ٹھیک ہوجائے گی بلکہ آپ کے گلے کو بھی بہت زیادہ آرام ملے گا۔
انٹی بیکٹیریل
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہد میں انٹی بیکٹیریا خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اسے کھانے سے معدے میں موجود نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں۔یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ شہد کا رنگ جتنا گہرا ہوگااتنا ہی اس کی انٹی بیکٹیریل خصوصیات زیادہ ہوں گی۔
زخموں کو جلد مندمل کرے
جیسا کہ ابھی بتایا گیا ہے کہ شہد میں انٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں لہذا اگر اسے زخموں پر لگایا جائے تو یہ جلد مندمل ہوجاتے ہیں۔اگر زخم والی جگہ پر شہد لگایا جائے تو وہاں ایک باریک سی پرت بن جاتی ہے اور وہ جگہ جلد ٹھیک ہوجاتی ہے۔جب بھی شہد کھلی فضا میں آتا ہے تو آکسیجن کی وجہ سے شہد میں ایک انزائم ہائیڈروجن پر آکسائیڈ بناتا ہے جس سے زخم ٹھیک ہونے لگتا ہے۔
جلی ہوئی جلد کے لئے
شہد نہ صرف زخم کو جلد ٹھیک کرتا ہے بلکہ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو شہد کی وجہ سے جلن کا احساس کم ہوجاتا ہے اور چھالے بھی نہیں بنتے۔
جلد کو تروتازہ رکھنے کے لئے
اگر آپ اپنی جلد کے کھردرے پن یا خرابی کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس کے لئے شہد کو آزما کردیکھیں۔شہد میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جلد کو تروتازہ کرنے کے ساتھ اس میں موجود فاسد مواد کو ختم کرتا ہے۔اگر آپ شہد کو اپنے چہرے پر بطور ماسک استعمال کریں تو آپ کی رنگت صاف ہونے کے ساتھ جلد بھی چمکدار ہونے لگے گی۔
سونے کے لئے
اگر آپ کو رات نیند نہ آئے اور بستر پر بار بار کروٹ بدلنی پڑے اور نیند کی گولیاں کھانی پڑیں تو پریشان مت ہوں بلکہ شہد کھائیں۔اس قدرتی غذا میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ نیند لانے میں بہت مددگار ہوتی ہے۔
توانائی کے لئے
اس میں شکر اور گلوکوز کی قدرتی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ جسم کو بہت زیادہ توانائی دیتا ہے۔اگر آپ اسے اپنی خوراک میں باقاعدگی سے استعمال کریں تو آپ کا جسم ہلکا پھلکا اور تروتازہ رہے گا۔
بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے
آپ چاہیں تو اپنے بالوں میں شہد لگا کر انہیں خوبصورت بنا سکتے ہیں۔یہ شیمپو اور کنڈیشنر کا متبادل ہوگا اور قدرتی طور پر آپ کے بالوں کو لمبا کرے گا۔
مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے
شہد میں پولی فائنولز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔اگر آپ روزانہ شہد استعمال شروع کردیں تو آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور آپ بیماریوں سے بآسانی محفوظ رہ سکیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -