مغربی افریقی ملک میں 4صدی پرانا درخت گر گیا ، پورے ملک میں سوگ کی فضا ء

مغربی افریقی ملک میں 4صدی پرانا درخت گر گیا ، پورے ملک میں سوگ کی فضا ء
مغربی افریقی ملک میں 4صدی پرانا درخت گر گیا ، پورے ملک میں سوگ کی فضا ء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فری ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی افریقہ کے ملک سیئرالیون میں آزادی کی علامت مانا جانے والا 4صدی پرانا درخت گرنے سے پورے ملک میں سوگ کی فضاءطاری ہے۔ این بی سی نیوز کے مطابق ’کاٹن ٹری‘ نامی یہ درخت سیئرالیون کے دارالحکومت فری ٹاﺅن میں تھا جو حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں گر گیا۔ 
ملک کے صدر جولیس ماڈابائیو کی طرف سے اس درخت کے گرنے پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ درخت ہمارا قومی ورثہ تھا۔ اس کے گر جانے پر پوری قوم سوگوار ہے۔انتہائی تیز طوفان کی نذر ہونے والا یہ درخت 70میٹر (230فٹ) بلند اور 15میٹر (50فٹ) چوڑا تھا۔ 
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 18ویں صدی عیسوی میں امریکہ سے آزاد ہو کر واپس آنے والے سابق غلام افریقی باشندے نماز ادا کرنے کے لیے اس درخت کے نیچے جمع ہوتے تھے اور انہوں نے ہی اس آبادی کو ’فری ٹاﺅن‘ کا نام دیا تھا،چنانچہ سیئرالیون میں اس درخت کو آزادی کی علامت اور ایک قومی نشان کی حیثیت حاصل تھی۔
1961ءمیں جب سیئرا لیون برطانیہ سے آزاد ہوا، تب ملکہ الزبتھ دوئم نے بھی اس جگہ کا دورہ کیا تھا۔ ملک کے صدر کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ درخت ہماری قومی نشانی ہے، تاہم فطرت میں کوئی چیز ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔ چنانچہ یہ درخت بھی گر گیا ہے، تاہم ہمارے لیے یہ چیلنج ہے کہ ہم اس درخت کی دوبارہ نشوونما کریں۔اس جگہ کو ہم سٹیٹ ہاﺅس، میوزیم یا سٹی ہال میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔