اسٹیبلشمنٹ سے کیا اختلاف تھا؟ عمران خان نے بتا دیا

اسٹیبلشمنٹ سے کیا اختلاف تھا؟ عمران خان نے بتا دیا
اسٹیبلشمنٹ سے کیا اختلاف تھا؟ عمران خان نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ "میرا اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف یہ تھا کہ میں ان کو کہتا تھا کہ اگر  چوروں اور ڈاکوؤں کو اوپر  لے آئیں گے تو ملک  کیسے ترقی کرے گا؟۔

نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز "کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ "این آر اور دینے کا مطلب ہے کہ ہم رول آف لا ختم کر دیا ہے، جس ملک میں چوری کو معاف کر دیا جاتا ہے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا"، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاانسانی تاریخ میں انقلاب لا رہا ہے، امریکا میں کوئی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرتا، وہ بات میڈیا پر نہیں آتی، کشمیر میں لاکھوں نوجوان شہید ہو چکے ہیں لیکن مغربی میڈیا اس پر نہیں بولا، سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو تبدیل کیا ہے، ہماری حکومت گرائی گئی تو سوشل میڈیا نے دکھایا ۔ 
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم جمہوریت کی خالص ترین شکل کی طرف جا رہے ہیں،کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں، جس کا مقصد ملک میں انصاف لانا ہے۔




مزید :

اہم خبریں -قومی -