عمر سرفرازچیمہ، اعجاز چودھری، محمود الرشید کی ضمانتیں خارج 

   عمر سرفرازچیمہ، اعجاز چودھری، محمود الرشید کی ضمانتیں خارج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت 6 دیگر مقدمات میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید کی ضمانت خارج کر دی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت پر رہائی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ سنایا عدالت میں  پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے تحریک(بقیہ نمبر8صفحہ7پر)

 انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کئے جبکہ تفتیشی افسران نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا. عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی الگ الگ ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں عدالت نے نو مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی 6 نومبر تک ملتوی کر دی.

ضمانتیں خارج