ایران پر حملہ قابل مذمت ، اسرائیل خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے : نعیم الرحمن
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک ایکس پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، فضائی حملہ ناجائز ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے۔ صہیونی ریاست کے قیام کے پہلے دن سے ہی مشرق وسطیٰ انتشار اور بے یقینی کا شکار ہے، اس فتنے سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔
نعیم الرحمن