پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی واجبات کی ادائیگی کے لئے دائر درخواست کی سماعت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی واجبات کی ادائیگی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران سیکریٹری انفارمیشن پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ 20کروڑ روپے ہم نے ادا کرنے ہیں،تمام اداروں کو لکھ دیا ہے،وکیل پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن نے عدالت کوبتایا کہ 20کروڑ روپے نہیں 46کروڑ روپے حکومت نے دینے ہیں، عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی، کچھ دیر بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو فاضل جج نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں چیف سیکریٹری صاحب؟جس پر سرکاری وکیل نے کہا وہ ایک فورتھ کور کی میٹنگ میں ہیں، فاضل جج نے کہا کہ چیف سیکریٹری رپورٹ جمع کرائیں کہ وہ کس کے پاس کس میٹنگ کیلئے گئے؟ سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی۔
سماعت