بشیر میمن کے الزامات، شہزاد اکبر نے بڑا ایکشن لے لیا

بشیر میمن کے الزامات، شہزاد اکبر نے بڑا ایکشن لے لیا
بشیر میمن کے الزامات، شہزاد اکبر نے بڑا ایکشن لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم  عمران خان کے  مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق بشیر میمن نے بے بیناد الزامات عائد کیے اور بے بنیاد الزامات سے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ نوٹس میں 20لاکھ روپے قانونی فیس کے ادا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو  روز قبل ایک انٹریو میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز کے خلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے جبکہ شہزاد اکبر، فروغ نسیم، اعظم خان اور ایف بی آر کے اشفاق احمد بھی اس سارے معاملے میں ملوث تھے۔

مزید :

قومی -