این اے 249 ضمنی انتخاب، شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

این اے 249 ضمنی انتخاب، شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی پر الزامات کی بوچھاڑ ...
این اے 249 ضمنی انتخاب، شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 249کے ضمنی انتخاب کےلیے پاکستان پیپلزپارٹی سرکاری وسائل کا استعمال  کررہی ہے۔
 کراچی میں  پریس کانفرنس کے دوران  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 13 سال میں بلدیہ ٹاؤن میں کوئی کام نہیں کرایا اور اب حلقے میں سرکاری وسائل اور وزراء کا استعمال کررہی ہے۔ فیصل واؤڈا پانی کے وزیر رہے مگر حلقے میں پانی کا مسئلہ حل نہ کراسکے۔ ن لیگ نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران کچھ علاقوں میں فائرنگ اور دھاندلی کا خدشہ بھی  ظاہر کیا۔
کراچی کے اس حلقے میں پی ٹی آئی کے امجد آفریدی، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال اور مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل مد مقابل ہیں۔

مزید :

قومی -