خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیاں؟ ایک اور مبینہ سمری سامنے آگئی

خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیاں؟ ایک اور مبینہ سمری سامنے آگئی
خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیاں؟ ایک اور مبینہ سمری سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیوں کی ایک اور سمری مبینہ  طور پر سامنے آگئی ہے، پابندی کے باوجود وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جائے گا۔

آج نیوز نے سمری کے حوالے سے بتایاکہ  وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کو دیے جانے والے ہاؤس رینٹ، سبسڈی اور مرمت الاؤنس میں اضافہ کیا جائے گا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے باوجود 2014 سے اب تک وزراء کے ہاؤس رینٹ، سبسڈی اور رہائش کی مرمت کے لیے مختص بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا، اسی لیے مذکورہ کاموں کیلئے 5 لاکھ کی جگہ 10 لاکھ روپے خرچ کرنے کی اجازت دی جائے۔

سمری کے مطابق سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں کرایہ کے گھر کے لیے کرایہ 70 ہزار سے 2 لاکھ روپے ماہانہ کیا جائے، وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی کی ہاؤس سبسڈی بھی 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کی جائے، رہائش گاہ کی مرمت میں 5 لاکھ اور کرایہ میں 1 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ترمیم کے بعد یہ بل منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

قبل ازیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر اور عمران خان کی وکلاء ٹیم میں شامل مشعال یوسفزئی کے لیے کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کی سمری بھی سامنے آئی تھی تاہم اس پر مزید کام روکدیا گیا تھا۔