بابراعظم کو قومی ٹیم کا کب تک کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی پریس کانفرنس میں بول پڑے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کہاہے کہ بابراعظم کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہے،میری خواہش ہے کپتانی کافیصلہ طویل عرصے تک رہے،ابھی بابراعظم چیمپئنز ٹرافی تک کیلئے کپتان ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اظہر محمود کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چیمپننز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا،کوشش ہے ایک اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں،ان کاکہناتھا کہ کس پلیئر کو لانا ہے کس کو نہیں ، یہ اختیار میرے پاس نہیں۔