حکمرانوں نے ہر ادارے کو تجربہ گاہ بنا دیا ہے،سجاد بلوچ
لاہور (پ ر)مسلم لیگ پنجاب لیبر ونگ کے صدر سجاد حسین بلوچ نے کہا ہے کہ ردالفساد آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شروع کیا گیا ہے تو یہ خوش آئند حکومتی فیصلہ ہے ، اگر اس آپریشن کی آڑ میں اگر سیاسی انتقام کو مدنظر رکھا جائے گا تو یہ حکمرانوں کی بدنیتی اور شیطانی ذہنیت کی عکاسی ہو گا۔
،حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے پہلے دن سے ہی سرزمین پاکستان کے ہر ادارے کو تجربہ گاہ بنا دیا ہے قوم کو ہر لحاظ سے ذہنی اور دماغی طور پر مفلوج بنا دیاہے ۔