شریف خاندان کی شوگر ملز منتقلی کیخلاف سماعت آج ہو گی

شریف خاندان کی شوگر ملز منتقلی کیخلاف سماعت آج ہو گی
شریف خاندان کی شوگر ملز منتقلی کیخلاف سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شریف خاندان کی شوگر ملزکی منتقلی کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہو گی ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق شریف خاندان کی تین شوگر ملز کو جنوبی پنجاب میں منتقل کر نے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہو گی ۔2رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ہیں۔

بھارت میں انتہا پسند تنظیم کیخلا ف آواز اٹھانے پر سابق فوجی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز میں کرشنگ پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے قوائد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی شوگر ملوں کے قیام پر پابندی کے باوجود3 نئی شوگر ملز قائم کی۔ سپریم کورٹ نے اتفاق، چودھری اور حسیب وقاص شوگر ملز کا کیس واپس ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔