انکیتا لوکھنڈے نے شادی کے دو سال بعد شوہر بارے دلچسپ انکشاف کردیا

انکیتا لوکھنڈے نے شادی کے دو سال بعد شوہر بارے دلچسپ انکشاف کردیا
انکیتا لوکھنڈے نے شادی کے دو سال بعد شوہر بارے دلچسپ انکشاف کردیا
سورس: Instagram/lokhandeankita

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے شادی کے دو سال بعد دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر وکی جین کئی سال کے تعلق کے بعد بھی ان کے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انکیتا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ہم دونوں کے لائف سٹائل میں بہت فرق تھا اور وکی چین کا خیال تھا کہ انہیں بیلاس پور کی کسی لڑکی سے ہی شادی کرنی چاہیے۔
اداکارہ بتاتی ہیں کہ یہ بات وکی جین کے دماغ میں ایسی راسخ تھی کہ جب ہمارے درمیان شادی کی بات چلی تو وکی نے مجھے چھوڑ دیا۔وہ مجھ سے خوفزدہ تھا۔ وہ کہتا تھا کہ ’میں تم سے اس وقت شادی نہیں کر سکتا کیونکہ ہمارے لائف سٹائلز میں بہت فرق ہے۔ میں بیلاس پور کا رہنے والا ہوں اور تم ممبئی کی لڑکی ہو، مجھے بیلاس پور ہی کی کسی لڑکی سے شادی کرنی چاہیے۔‘

مزید :

تفریح -