اسرائیلی مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی قابل مذمت ہے،مولانا امجد

اسرائیلی مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی قابل مذمت ہے،مولانا امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر عالمی ضمیر کی خاموشی قابل مذمت اور قابل نفرت ہے انسانی لا شوں کے ڈھیر لگنے پر بھی عالمی ادروں کی خاموشی سے ثابت ہو رہا ہے کہ سب اسرائیلی جرم میں برابر کے شریک ہیں ،مسلمان بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی وجہ سے عید سادگی کے ساتھ منائیں ،اسلامی سر براہی کا نفرنس نے بھی خاموشی کا روزہ رکھ کر اسرائیلی جرا¿ت میں اضافہ کر دیا ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات وتر جمان مو لا نا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں سالانہ محفل حسن قرا¿ت ومحفل حمد ونعت اور دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر قاری مومن شاہ ،قاری انوار الحسن شاہ،قاری فاروق عباسی ، قاری حماد انور نفیسی ،قاری محمد باسق،قاری وقار احمد چترالی،قاری احسان اللہ فاروقی،قاری عطاءالمنان،قاری محمد اکمل ،محمد زبیرنے محفل قرا¿ت میں جبکہ پروفیسر مطیع الرحمن ،الحاج حافظ محبوب احمد ہمدانی ،مو لا نا قاسم گجر،مو لا نا رانا عثمان قصوری ،حافظ شہباز فاروقی،شیخ زاہد مراد،حافظ عبد الصمد ،حافظ ولی رحمانی اور دیگر محفل حمدو نعت میں حصہ لیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ جب سے مسلمانوں نے اسلام کے احکامات کو چھوڑ ا ہے اس وقت سے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان کا خون پانی کی طرح بہہ رہا ہے لیکن عالمی دنیا تماشا دیکھ رہی ہے اور آخری فلسطینی کی لا ش کا انتظار کر ہے ہیں لیکن جلد ہی وہ وقت آئے گا کہ فلسطینی مسلمانوں کی جدو جہد رنگ لا ئے گی قبلہ اول آزاد ہو گا انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں اب بھی نا جاگے تو پھر کب جا گےں گے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی مسلمان دنیا آخرت میں کامیاب ہو سکتا ہے ۔