صرف خواتین کے لیے مختص یہ ویزا اب مردوں کو بھی ملے گا، یو اے ای نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنا دی

صرف خواتین کے لیے مختص یہ ویزا اب مردوں کو بھی ملے گا، یو اے ای نے غیرملکیوں ...
صرف خواتین کے لیے مختص یہ ویزا اب مردوں کو بھی ملے گا، یو اے ای نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اس سے قبل فیملی ویزے پر متحدہ عرب امارات جانے والی خواتین ہی کو ورک پرمٹ دیا جاتا تھا، اب یہ سہولت مردوں کو بھی دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف ہیومن ریسورسز کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب جو مرد اپنے کسی فیملی ممبر کی طرف سے سپانسرشپ پر متحدہ عرب امارات آئے گا، وہ بھی ورک پرمٹ حاصل کرنے کا اہل ہو گا۔
وزارت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے قانون پر ہفتے کے روز سے عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور جو ملازمت دہندگان اپنی فیملی کی طرف سے سپانسر کیے گئے مردوں کو ملازمت پر رکھنا چاہتے ہیں انہیں پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔
وزارت کے انڈرسیکرٹری سیف احمد السویدی کا کہنا تھا کہ ”اس نئے قانون کا مقصد متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکی خاندانوں کو مالی طور پر مستحکم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے قریبی رشتہ داروں کو سپانسر کرکے متحدہ عرب امارات لائیں اور یہاں انہیں کام دلا کر اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں۔اس سے قبل صرف فیملی سپانسر شپ پر آنے والی خواتین ہی کو ورک پرمٹ دیا جاتا تھا اور اس وقت متحدہ عرب امارات میں جتنی خواتین کام کر رہی ہیں ان میں سے واضح اکثریت کو ان کے باپ یا شوہر نے سپانسر کیا۔“

مزید :

عرب دنیا -