پیرس اولمپکس گیمز،پاکستانی شوٹرزکا مایوس کن آغاز

پیرس اولمپکس گیمز،پاکستانی شوٹرزکا مایوس کن آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  پیرس (آئی این پی)پیرس اولمپکس شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلوں کے فائنل راؤنڈمیں جگہ نہ بناسکے۔ مردوں کی 10 میٹر ائیر پسٹل شوٹنگ میں گلفام جوزف اپنے ماضی کا ریکارڈ نہ برقرار رکھ سکے اور 33 میں سے 22 ویں نمبر پر رہے۔ خواتین کی 10 میٹر ائیر پسٹل میں کشمالہ طلعت بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔ پاکستان کی شوٹر نے 6 سیریز میں مجموعی طور پر 567 پوائنٹس حاصل کیے۔  مجموعی طور پر وہ 31 ویں نمبر پر رہیں۔