”ابو دکان پر بٹھاتے لیکن میں سامان چھپا کر لے جاتا اور۔۔۔“ قومی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت کے والد کی دکان سے کیا چیز چھپا کر لے جاتے تھے؟ بچپن سے متعلق وہ انکشاف کر دیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم میں شامل ہوئے

”ابو دکان پر بٹھاتے لیکن میں سامان چھپا کر لے جاتا اور۔۔۔“ قومی ٹیم میں پہلی ...
”ابو دکان پر بٹھاتے لیکن میں سامان چھپا کر لے جاتا اور۔۔۔“ قومی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت کے والد کی دکان سے کیا چیز چھپا کر لے جاتے تھے؟ بچپن سے متعلق وہ انکشاف کر دیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم میں شامل ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر حسین طلعت نے ماضی سے متعلق کچھ دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد نے کھیلوں کے سامان کی دکان ان کے حوالے کر دی لیکن دکان پر زیادہ وقت گزارنے کے بجائے وہ میدان کا رخ کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا 

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے کرکٹ کے سفر کی دلچسپ کہانی بیان کرتے ہوئے حسین طلعت نے بتایا کہ ”میرے والد کی کھیلوں کے سامان کی 2دکانیں تھیں جن میں سے ایک میرے حوالے کر دی تھی۔ اس وقت میں سکول میں پڑھتا تھا لیکن مجھے کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ دکان میں زیادہ ترسامان کرکٹ سے متعلق تھا تو میں دکان سے بیٹ، گلوزاور پیڈ وغیرہ چھپا کر لے جاتا تھا اور اپنے استعمال میں لاتا تھا۔ “

حسین طلعت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بیٹ کی مرمت کا کام بھی آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ”میرے والد نے مجھ سے کہا کہ اگر میں کرکٹ بیٹ کی مرمت سیکھ لوں تو اس میں ملنے والا تمام معاوضہ میرا ہو گا لہٰذا میں نے یہ کام بھی سیکھ لیا۔ وہ تین چار برس ہی درحقیقت میری زندگی کے بہترین لمحات تھے جنہوں نے مجھے سخت محنت اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا وہ بڑے مزے کی زندگی تھی۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود کچھ تماشائی ایسا کام کرتے رہے کہ کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا 
حسین طلعت نے پی ایس ایل کو کسی نئے کرکٹر کی صلاحیتوں کے اظہار کا سب سے موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ پی ایس ایل ہی ہے جس نے ہمیں دنیا کے سامنے متعارف کرایا ہے۔ ہم ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن اسے دیکھنے والے برائے نام ہوتے ہیں لیکن پی ایس ایل کی پرفارمنس سب کو نظر آتی ہے۔“

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -