تیسرا ون ڈے: پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، زمبابوے کو 304 رنز کا ہدف
بلاوائیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا مشکل ہدف دے دیا۔کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ عبداللہ شفیق نے ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 1 چھکے اور 4 چوکوں کے ذریعے 37 رنز سکور کیے۔صائم ایوب نے 31 اور سلمان علی آغا نے 30 رنز بنائے جبکہ طیب طاہر کی جارحانہ اننگز میں 16 گیندوں پر 29 رنز شامل تھے۔زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگروا اور سکندر رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کو میچ جیتنے کے لیے 304 رنز درکار ہیں۔