حج درخواستوں کی وصولی،نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کھلے رکھنے کا فیصلہ

حج درخواستوں کی وصولی،نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کھلے رکھنے کا فیصلہ
حج درخواستوں کی وصولی،نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کھلے رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار (30 نومبر اور یکم دسمبر) کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بینک کھلے رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت مذہبی امور کی درخواست پر عازمین حج کی آسانی کے لیے بینک دن اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔ نامزد بینک 3 دسمبر تک بلاتعطل حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔