3 روز ہ سوگ کا اعلان

3 روز ہ سوگ کا اعلان
 3 روز ہ سوگ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت  میں پی ٹی آئی ورکر پر تشدد کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 3 روز ہ سوگ کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت ہوا۔سپیکربابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ  ہاؤس کسٹوڈین ہونےکے ناطےآئین کےآرٹیکل 16 کی طرف توجہ دلانا چاہتاہوں،  آئین کا آرٹیکل 16 آزادی رائے کا حق دیتا ہے،  آئین عوام کو احتجاج اور  اظہار  رائے کا حق دیتا ہے، مقتدر قوتوں نے ہمیشہ اظہار  رائے کا حق عوام سے چھینے رکھا ،جب بھی ملک میں سیاسی قوت نے آواز اٹھائی بے دردی سے کچلا گیا۔

"جیو نیوز " کے مطابق بابر سلیم سواتی کا کہناتھا کہ 24 نومبر کو تحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کیا، پورے پاکستان سے قافلے اسلام آباد گئے، کیا اس ملک میں آئین کی پاسداری کے لیے کھڑا ہونا جرم ہے،  ملک میں آئین موجود ہے لیکن ادارے اس کو ماننے کے لیے تیار نہیں، بشریٰ بی بی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی  وزیرقانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ  ہمارے پرامن احتجاج پر بربریت اور ظلم کیا گیا ،  صوبے کے چیف ایگزیکٹو اور کارکنوں پر سیدھے فائر کیےگئے ، واقعے کے خلاف خیبرپختونخوا میں3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس کل شام7 بجےتک ملتوی کردیا گیا۔