شان مسعود پر طنز ، پی سی بی نے رمیز راجہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

شان مسعود پر طنز ، پی سی بی نے رمیز راجہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ کے کمنٹری کے دوران تبصرے کے معاملہ پر بورڈ نے براڈ کاسٹرز سے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ 

مقامی اخبار روزنامہ جنگ نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی سی بی نے خط کے ذریعے براڈ کاسٹرز سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کے باوجود کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی تھی۔

رمیز راجہ نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں پر طنز کیا جبکہ میچ کے اختتام کے بعد پاکستان کے کپتان سے بات چیت پر اُنہیں ٹوکتے رہے، سیریز کے دوران لیے گئے فیصلوں پر سوالات کیے جس کے جوابات پر اُنہوں نے اعتراضات بھی کیے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر رمیز راجا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید :

کھیل -