محمد عباس کو 3 سال ٹیم سے باہر رکھنے پر محمد عامر نے سابق کوچز کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے محمد عباس کو 3 سال تک ٹیم سے باہر رکھنے پر سابق کوچز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔" ایکس" پر جاری پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ محمد عباس کی جنوبی افریقا کیخلاف پرفارمنس انہیں پیس کی وجہ ٹیم سے باہر کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سنچورین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم 3 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
محمد عباس نے میچ میں 7 شکار کیے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے 54 رنز کے بدلے 6 وکٹ حاصل کرکے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کی۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے محمد عباس کو ٹیم سے باہر رکھنے پر قومی ٹیم کے سابق کوچز پر کڑی تنقید کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر (ایکس) پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کے ان کوچز کو سامنے لایا جانا چاہیے جنہوں نے پیس کی وجہ سے محمد عباس کو تین سال ٹیم سے باہر رکھا، فاسٹ بولر کو ٹیم میں واپسی کیلئے تین سال لگے۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ محمد عباس کی پرفارمنس انہیں ٹیم سے باہر رکھنے والوں کیلئے منہ پر طمانچہ ہے۔