بھارت کے ”بلاتکاری بابا“ رام رحیم نے جیل میں پہلی رات کیسے گزاری؟ بھارتی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا، جان کر پورا بھارت خوشی سے نہال ہو گیا کیونکہ۔۔۔

بھارت کے ”بلاتکاری بابا“ رام رحیم نے جیل میں پہلی رات کیسے گزاری؟ بھارتی ...
بھارت کے ”بلاتکاری بابا“ رام رحیم نے جیل میں پہلی رات کیسے گزاری؟ بھارتی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا، جان کر پورا بھارت خوشی سے نہال ہو گیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے ”بلاتکاری بابا“ کو 2 الگ الگ مقدمات میں 20 سال کیلئے قید کی سزا سنائی گئی تو اس نے کل پہلی رات جیل میں گزاری لیکن وہاں کیا کرتا رہا؟ بھارتی میڈیا یہ تفصیلات بھی منظرعام لے آیا ہے اور بتایا ہے کہ رام رحیم نے پہلی رات بھوکے گزاری اور طبیعت خرابی سے متعلق ”ڈرامے بازی“ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈار کو اپنی سالگرہ پر ایسا خوبصورت ترین تحفہ مل گیا جو کھربوں روپے خرچ کر کے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا، یہ کیا ہے؟ دیکھ کر عمران خان بھی انہیں ضرور مبارکباد دیں گے
بھارتی خبر رساں ادارے اے بی پی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ”سًزا سنائے جانے کے بعد ”بلاتکاری“ بابا رام رحیم سنگھ کی زندگی اب جیل میں کٹ رہی ہے۔ جیل میں بھی اس کی لائن ’کٹ‘ گئی ہے اور وہ خوب ڈرامہ کر رہا ہے۔ جیل میں پہلے دن کھانا پیش کیا گیا تو وارڈن نے اسے کھانا کھانے کو کہا جس پر رام رحیم نے انکار کر دیا، جیل وارڈن نے کہا کہ کھانا کیوں نہیں کھا رہے، کیا طبیعت ٹھیک ہے؟ رام رحیم نے کہا کہ نہیں تو جیل وارڈن نے کہا کہ ڈاکٹر کی ضرورت ہے؟ میں جیل کے ڈاکٹر کو بلا سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شرجیل خان اور خالد لطیف کو کتنی سزا سنائی جائے گی اور جرمانہ ہو گا؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں، جان کر محمد عامر کو بھی یقین نہیں آئے گا
رام رحیم نے کہا کہ ڈاکٹر کو بلا لو، ڈاکٹر آیا اور اس نے چیک اپ کرنے کے بعد کہا کہ بے وجہ پریشان ہو رہے ہیں، آپ کی طبیعت تو بالکل ٹھیک ہے۔ ڈاکٹر نے رام رحیم کو دوا دی جسے رام رحیم نے ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھا لیا، لیکن کھانا پھر بھی نہیں کھایا اور رات بھر بھوکا رہا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -