شرجیل خان اور خالد لطیف کو کتنی سزا سنائی جائے گی اور جرمانہ ہو گا؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں، جان کر محمد عامر کو بھی یقین نہیں آئے گا

شرجیل خان اور خالد لطیف کو کتنی سزا سنائی جائے گی اور جرمانہ ہو گا؟ تہلکہ خیز ...
شرجیل خان اور خالد لطیف کو کتنی سزا سنائی جائے گی اور جرمانہ ہو گا؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں، جان کر محمد عامر کو بھی یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف پر 2 سے 5 سال پابندی کی سزا سنائے جانے اور 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ حیران کن طور پر یہ دعویٰ بھارتی میڈیا نے کیا ہے جس کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کرنے والا پی سی بی کا 3 رکنی اینٹی کرپشن ٹریبیونل یہ سزا سنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ میری ایک ٹانگ بھی ٹوٹ جائے تب بھی پاکستان کے خلاف میچ کھیلوں گا:ایم ایس دھونی
اس ٹریبیونل کی صدارت لاہور ہائیکورٹ کے ایک سابق جج کر رہے ہیں ، ان کی صدارت میں ٹریبیونل بدھ کے روز شرجیل خان کو سزا سنائے گا اور اس کے بعد خالد لطیف کے معاملے پر توجہ دی جائے گی اور انہیں بھی سزا سنائی جائے گی۔
بھارتی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں کو 2 سے 5 سال پابندی اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی کے ایک اعلیٰ افسر نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ”دونوں کھلاڑیوں کو ایک جیسی سزا اور جرمانہ کئے جانے کا امکان ہے۔ “
واضح رہے کہ پی سی بی نے اس معاملے پر اپنی تمام تر کارروائی مکمل کر لی ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ثبوت فراہم کر دئیے ہیں۔ شرجیل خان اور ان کے وکیل نے ٹریبیونل کے اختیارات کو تسلیم کیا اور تمام سماعتوں پر پیش ہوئے اور یہ بھی واضح کیا کہ انہیں ٹریبیونل پر مکمل اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت سری لنکا تیسرا ون ڈے،دھونی گراؤنڈ میں نیند کے مزے لیتے رہے
دوسری جانب خالد لطیف اور ان کے وکیل بدر عالم نے ٹریبیونل اور اس کے ممبران کے اختیارات کو چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک سماعت کے دوران خالد لطیف کے وکیل نے ٹریبیونل سے متعلق اپنے اعتراضات کا اظہار کیا تو سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ (ر) جنرل توقیر ضیاءاور ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

مزید :

کھیل -