مکیش امبانی سے بھارت کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھن گیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صنعتکار مکیش امبانی سے بھارت کے امیر ترین شخص ہونے کااعزازچھن گیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق مکیش امبانی کی دولت میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 25 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 10.14 لاکھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسر ی جانب اڈانی گروپ کےسربراہ گوتم اڈانی کے اثاثوں میں95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ بھارت کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ اڈانی کے اثاثوں کی مالیت111 بلین ڈالر ہے اور وہ اب دنیا کے 11ویں امیر ترین شخص ہیں،بھارت کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوُروُن کے مطابق فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے مالکشیو نادر کی دولت ایک فیصد اضافے کے بعد 3.14 لاکھ کروڑ ہے جبکہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے مالک سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر رہے۔