ورلڈ کپ میں ٹیم کا کپتان کسے ہونا چاہیے ؟ وسیم اکرم میدان میں آ گئے ، سب سے بہترین مشورہ دیدیا

ورلڈ کپ میں ٹیم کا کپتان کسے ہونا چاہیے ؟ وسیم اکرم میدان میں آ گئے ، سب سے ...
ورلڈ کپ میں ٹیم کا کپتان کسے ہونا چاہیے ؟ وسیم اکرم میدان میں آ گئے ، سب سے بہترین مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے سرفراز احمد کو ہی ورلڈ کپ 2019 تک کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت قومی ٹیم کی قیادت کے لیے سرفراز سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہوسکتا۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے غلطی ہوئی، جس کی انہیں سزا مل گئی، انہیں بحیثیت کپتان محتاط رہنا چاہیے تھا۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اس چیز کو پھیلانے اور معاملہ بڑھانے پر شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز نے یہ بات اپنے آپ سے کہی تھی مزید کہا لیکن ہم نے سرفراز کی غلطی کو پوری دنیا میں خود اجاگر کیا اور سوشل میڈیا پر بار بار سرفراز کے جملے دہرائے گئے، اب اس پر 4 میچز کی پابندی لگ گئی ہے، تو سب خوش ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم کپتان چاہیے، شعیب ملک ورلڈ کپ کے بعد نہیں رہیں گے لہٰذا سرفراز کو ہی کپتان رہنا چاہیے کیونکہ ورلڈ کپ سر پر ہے البتہ پی سی بی کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنا ہو گا۔

مزید :

کھیل -