بھارتی ٹینس ٹیم ’ڈیوس کپ‘ کھیلنے پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انڈین ٹینس ٹیم ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کھیلنے نجی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچ گئی، بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ مقابلے کیلئے 60 سال بعد پاکستان میں مدمقابل ہوگئی۔
آج نیوز کے مطابق انڈین ٹینس ٹیم کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا، پاکستان پہنچنے والی ٹیم میں 5 پلیٸرز اور پانچ آفیشلز شامل ہیں۔
بھارتی ٹینس ٹیم آخری بار ڈیوس کپ کھیلنے 1964میں پاکستان آئی تھی، دو روزہ پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی تین فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آ باد میں شروع ہوگی۔