حکومت ملنے پر( ن) لیگ کی ترجیح صرف معیشت ہوگی: اسحاق ڈار

حکومت ملنے پر( ن) لیگ کی ترجیح صرف معیشت ہوگی: اسحاق ڈار
حکومت ملنے پر( ن) لیگ کی ترجیح صرف معیشت ہوگی: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم سے ماضی کی طرح خدمت کرانی ہے تو قوم ہمیں سادہ اکثریت دے، ہم نے کوشش کی ہے ایسا ہدف نہ رکھیں جس پر عمل نہ کرسکیں، ہم نے بہت حقیقت پسندانہ اہداف طے کیے ہیں۔حکومت ملنے پر( ن) لیگ کی ترجیح صرف معیشت ہوگی۔

 وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے ہفتوں کی تاخیر کے بعد اپنا انتخابی منشور پیش کردیا ہے۔ جس میں مہنگائی، معاشی ترقی، بیروزگاری، غربت، بجلی کے منصوبوں، بجلی کی قیمتوں اور برآمدات سے متعلق اہم اہداف طے کیے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر اسحاق ڈار نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ ایسا کوئی ہدف نہ رکھیں جس پر عمل نہ کرسکیں۔ حکومت ملنے پر( ن) لیگ کی ترجیح صرف معیشت ہوگی۔