حکومت مخالف تحریک ،عمران خان نے مشاورت نہیں کی : قمر زمان کائرہ

حکومت مخالف تحریک ،عمران خان نے مشاورت نہیں کی : قمر زمان کائرہ
 حکومت مخالف تحریک ،عمران خان نے مشاورت نہیں کی : قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں نا تو اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی اور نا ہی کسی سے اس معاملے پر مشاورت کی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں یکجہتی پر سوالات عمران خان کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن شروع سے اس بات پر متحد رہی ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ہر صورت میں وزیراعظم نواز شریف کا احتساب کیا جائے اور پیپلز پارٹی نے سب سے آگے بڑھ کر معاملے کو لیڈ کیا۔قمر زمان کائرہ نے ان کی جماعت ایک جمہوری حکومت کو ختم کرنے کےلئے سڑکوں پر آنے کے حق میں نہیں اور ہمارا مطالبہ صرف پاناما لیکس کی تحقیقات کروانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت تحقیقات نہیں کروائے گی تو یہ خود اپنے لیے ہی گڑھا کھودنے کے مترادف ہوگا، کیونکہ پھر اپوزیشن تمام آپشنز کا استعمال کرے گی، جن میں سڑکوں پر آنا بھی شامل ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سڑکوں پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے نہیں، بلکہ اپنا مطالبہ منوانے کے لیے آئے گی۔

مزید :

اسلام آباد -